• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے، او لیول امتحانات کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف 3ہائیکورٹس میں درخواستیں مسترد

کراچی، لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی) اسلام آباد، لاہور اور سندھ ہائیکورٹس نے اے اور او لیول امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کے تحت امتحانات لینے کا اقدام درست قرار دیدیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے اور او لیول کے امتحانات روکنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے برٹش کونسل کے زیر اہتمام کیمبرج یونیورسٹی کے اے اور او لیول کا امتحانی شیڈول برقرار رکھا۔ جسٹس جواد حسن نے مہنم حسین سمیت دیگر طالبات کی درخواست پر 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ 

جسٹس جواد حسن نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کیمبرج اور برٹش کونسل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کونا ایس او پیز کے تحت امتحانات لیں گے۔جسٹس جواد حسن نے فیصلے میں کہا ہے کہ برٹش کونسل امتحانات کا مرکز اور سہولت کار ہے،اس کیخلاف آئینی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے امتحانات میں لاہور ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔صرف چار بچوں کی خاطر 90 ہزار طلبہ کے امتحانات اور مستقبل کو دائو پر نہیں لگا سکتے۔ فزیکل امتحان کے بعد ہی امتحانی نتائج معلوم ہونا چاہئیں۔

وفاقی حکومت برٹش کونسل کے ساتھ کورو نا ایس او پیز پرعمل یقینی بنائے۔درخواست گزارطالبات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اے لیول کے امتحانات 26 اپریل اور او لیول کے امتحانات دس مئی کو ہورہے ہیں۔

تازہ ترین