• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ کی افواہ، چلتی ٹرین سے کودنے والے 12 مسافر دوسری ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

کولاج سوشل میڈیا
کولاج سوشل میڈیا

بھارت میں ایک چلتی ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد آتشزدگی سے بچنے کی خاطر چھلانگ لگانے والے مسافر دوسری ٹرین کی زد میں آگئے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے علاقے جالگاؤں میں ایک ٹرین میں آگ کی افواہ نے مسافروں میں ہلچل مچادی۔

اس افواہ کو سنتے ہی مسافروں کو اپنی جان کا خطرہ پیدا ہوا جس کے نتیجے میں انہوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی۔ 

یہ حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پاچورا کے علاقے میں پیش آیا۔ 

لکھنؤ سے ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس شام 5 بجے کے قریب کسی نے چین کھینچ دی، ریلوے حکام کے مطابق چین کھینچنے کی وجہ ٹرین میں آگ کی افواہ تھی۔

اس دوران مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگادی تاہم پاس سے گزرنے والی کرناٹک ایکسپریس جو بنگلورو سے دہلی جا رہی تھی، کی زد میں آگئے۔

ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’’ابتدائی معلومات کے مطابق، پشپک ایکسپریس کے ایک ڈبے میں ’ہاٹ ایکسل‘ یا ’بریک بائنڈنگ‘ کی وجہ سے چنگاریاں پیدا ہوئیں، جس سے مسافروں میں خوف پیدا ہوا۔ مسافروں نے چین کھینچ دی اور کچھ نے پٹریوں پر چھلانگ لگادی۔ اسی دوران کرناٹک ایکسپریس پٹری کے دوسرے ٹریک سے گزر رہی تھی۔‘‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید