کراچی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس (اسپا) میں 6 سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ کیا گیا۔
ڈائریکٹر اسپا ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا جبکہ سیارہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس میں 6 سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ کیا گیا، سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025ء کے وسط تک دیکھی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو پلینٹ پریڈ کہا جاتا ہے، فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت منظر ہے۔