• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مزید 3 گاڑیوں، 15 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے تین کاریں اور15موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کر لئے گئے ۔ راولپنڈی کےتھانہ ویسٹریج کے علا قے چوہڑ چوک میں سہیل احمد سے دو مسلح افراد نےموبائل فون چھین لیا ،اسی تھانے کے علا قے ریس کورس میں عون سے نا معلوم افراد نے آئی فون چھین لیا ،الٰہ آباد میں محإد سرفراز سے 65ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی ،تھانہ نصیر آباد کے علا قے سٹی بیکر سے عبد الوہاب سے موبائل فون چھین لیا ،اسی تھانے بڑ تش ہومز میں محمد فدا سے موبائل فون اور 55ہزار روپے کی نقدی چھین لی گئی ، رومی پارک سے محمد اسامہ سے موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا ،تھانہ سول لائن کے علا قے لالہ زار میں امجد عالم سے موبائل فون چھین لیا گیا ، تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے ناصر،بنی کے علاقے سے عثمان ، نیوٹاون کے علاقے سے رضا،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے امجد،تھانہ ویسٹرج کے علاقے سے اعجاز ، نصیر آباد کے علاقے سے منصور ، آراے بازار کے علاقے سے توصیف، طاہر،سول لائن کے علاقے سے فرحان ،امجد،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے افتخار کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں صہیب کے گھرکی جالی کاٹ کرلیپ ٹاپ چوری کرلیے گئے ۔تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں سرفراز کی ملک شاپ پر داخل ہونے والے تین مسلح ڈاکوئوں نے 65ہزارروپے چھین لئے ۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں میڈیسن کمپنی کی گاڑی روک کر فدا سے 55ہزارروپے اور موبائل چھین لئے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں جمیل کے گھر کے تالے توڑ کر 12تولے کے طلائی زیورات، اور نقدی ، بیوہ صباحت بٹ کے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔ دائود کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر سات لاکھ روپے اظہر شاہ نے ہتھیالیے۔تھانہ روات کے علاقے میں سعد بن خالد کے ساتھ قمر ممتاز نے ہاتھ کرتے ہوئے چار لاکھ روپے ہتھیالئے۔ اسلام آبادکے تھانہ رمناکے علاقے سے فلک شیر کی کار، گولڑہ کے علاقے سے عمیر کی کار،کراچی کمپنی کے علاقے سے عبدالغفار کی کاراورتھانہ شمس کالونی کے علاقے سے عبدالمقیت، بہارہ کہو کے علاقے سے محسن ،کراچی کمپنی کے علاقے سے حارث، گولڑہ کے علاقے سے ندیم کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ۔ تھانہ نیلور کے علاقے میں ذکاالرحمٰن سے نقدی وموبائل چھین لیا گیا۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں شہزاد خورشید کی جیولری شاپ کی چھت توڑ کر 15تولے کے طلائی زیورات، دو کلوچاندی اور 12لاکھ روپے مالیت کی نقدی وپرائز بانڈچوری کرلئے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں شیرزمان نے ندیر کو مکان دلوانے کے لیے 42لاکھ روپے لے کر خوردبرد کرلئے۔
تازہ ترین