• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، نوکریاں ختم کرنے پر یونیورسٹی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ 

برطانیہ کی یونیورسٹیز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، یونیورسٹی آف نیو کاسل کے عملے نے ملازمتوں کے خاتمے کے باعث 14 دن کی ہڑتال شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 35 ملین پاؤنڈ کے خسارے کی وجہ سے نیوکاسل یونیورسٹی نے اپنی تنخواہوں کے بجٹ میں 20 ملین پاؤنڈ کمی کی منظوری دے دی ہے، جو تقریباً 300 ملازمتوں کے برابر ہے۔

یونیورسٹی کالج یونین (UCU) کی جنرل سیکرٹری جو گریڈی کا کہنا ہے کہ ’پورے شعبے میں ہزاروں ملازمتیں ختم ہونے والی ہیں‘ جو کہ طلبہ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ڈرہم یونیورسٹی میں بھی UCU کے اراکین کو ہڑتال کے لیے ووٹنگ میں شامل کیا جا رہا ہے، کیونکہ یونیورسٹی نے موجودہ تعلیمی سال کے دوران 10 ملین  پاؤنڈ کی کٹوتیوں اور 2025-26 میں مزید 10 ملین پاؤنڈ کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے 27 سالہ پی ایچ ڈی کی طالبہ اور میڈیکل ہسٹری کی لیکچرر کیرا ہیلبرگ کا کہنا ہے کہ وہ یونیورسٹیز کے فیصلوں سے سخت پریشان ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید