امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی انصار اللّٰہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے حوثیوں سے امریکا کے علاقائی شراکت داروں اور میری ٹائم تجارت کو بھی خطرہ ظاہرکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثیوں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خلیج عدن سے گزرنے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا تاہم چینی جہازوں پر حملے نہیں کیے تھے۔