• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش

کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید