پشاور(نامہ نگار) سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ منیجمنٹ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ملازمت سے معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں سمال انڈسٹریل ڈویلمنٹ بورڈ منیجمنٹ کی جانب سے جاری والے ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت کے دورہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ مردان کے دورے کے بعدسمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ منیجمنٹ نے ایس آئی ای مردان کے ڈائریکٹر سلمان کو ملازمت سے معطل کردیاہے ،تاہم حکمنامے میں مذکورہ آفیسر کی معطلی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔