• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر اکیلے میں ہراساں کرتا تھا، لینا غنی

لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی نے کہا کہ علی ظفر کی اہلیہ عائشہ سے ملنے جاتی تھی تو علی ظفر وہاں اکیلے میں ہراساں کرتا تھا۔

 میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر وکلاء کی جرح آج بھی مکمل نہ ہوسکی، لینا غنی نے سماعت کے دوران کہا کہ علی ظفر کو 2014 میں لندن میں پہلی بار ملی تھی، 9جون 2014 کو علی ظفر نے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر تصویر بنائی۔


لینا غنی نے بتایا کہ اُن کی2010 میں شوہر سے طلاق ہوئی، شوہر سے سیٹلمنٹ والے پیسوں سے لندن میں فلیٹ خریدا۔

لینا نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ میری اور علی ظفر کی مشترکہ دوست ہے، عائشہ کو ملنے جاتی تھی تو علی ظفر وہاں ہراساں کرتا تھا۔

وکیل نے استفسار کیا کہ کیا علی ظفر دوستوں کے سامنے ہراساں کرتا تھا؟ جس کے جواب میں لینا نے کہا کہ علی ظفر اکیلے میں ہراساں کرتا تھا۔

 عدالت نے دوبارہ لینا غنی کو جرح کے لیے طلب کرلیا اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین