• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کا شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کا اجلاس بلانے کے حوالے سے شہبازشریف کو اعتماد میں لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارک باد دی اور  نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مزاج پرسی کی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی وبا کی شدت، ملک میں آکسیجن میں کمی اور اموات کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین