امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکمرانوں کو کھوکھلے نعرے باز اور بے حس قرار دے دیا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں، حکمران عوامی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگانا بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری قوم کے لئے آزمائش بن چکی ہے، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں نوکریاں نہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ مافیاز کو جیلوں میں بھیجنے کے بجائے ان کی سرپرستی کی جارہی ہے، رمضان میں لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں بند پڑی ہیں تاجر اور چھوٹے دکاندار پریشان ہیں، ملک میں ترقیاتی کام ٹھپ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے عوام سے نااہل حکمرانوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔