• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا۔

زمبابوے نے دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو 19رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔

سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ کل ہوجائے گا۔


شائقین کرکٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کررہے ہیں۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان کے نام رہا تھا، جس نے بمشکل تمام 11 رنز حریف زمبابوے کو زیر کیا تھا۔

دوسرے میچ میں تو میزبان ٹیم نے کمال ہی کردیا، صرف 118 رنز اسکور کرنے کے باوجود پاکستان کو 99 رنز پر ڈھیر کردیا اور اس فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی فتح بھی حاصل کرلی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین