اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (منصوبہ ) کے تحت رواں سال پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا اور دوطرفہ تعاون کے سنگ میل طے ہوں گے ،سی پیک کے توانائی کے 22منصوبوں میں سے 9مکمل ہوگئے ہیں، رشکئی اکنامک زون اور علامہ اقبال اکنامک زون میں تیز رفتاری سے کام جاری،رواں سال پاک چین شراکت داری کومزید دوام ملے گا ،دوسرا مرحلہ عوامی فلاح و بہبود سے تعلق رکھتا ہے جس میں درجنوں منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگلے مرحلہ کے تحت چار اہم شعبوں میں پیشرفت کی جائے گی جن میں پہلا شعبہ صنعت سے تعلق رکھتا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں زراعت، سماجی اور معاشی شعبہ کی ترقی اور گوادر نیو سٹی شامل ہیں،سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت جاری ہے، منظور شدہ 22 توانائی کے منصوبوں میں سے 9منصوبے مکمل ہوگئے، مکمل شدہ 9 منصوبوں سے 5 ہزار 320 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ان منصوبوں میں کوئلے کے 13 سو 20 میگا واٹ کے ساہیوال، پورٹ قاسم اور چائنا حب منصوبے شامل ہیں۔