• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مسائل کا حل وزراء نہیں نظام کی تبدیلی میں ہے‘ علامہ جواد نقوی

راولپنڈی (جنگ نیوز) تحریک بیداری اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل نااہل وزراء کی تبدیلی میں نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی میں ہے۔ حکومت نے عوام کی تقدیر بدلنے کے جو بلندو بانگ دعوے کئے تھے انکی تکمیل میں تین سال گزرنے کے باوجود ناکام نظر آتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی نظام پر مافیا کا کنٹرول مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے جس کیخلاف اقدامات کیلئے نظام کی تبدیلی کے سوا کوئی حل نہیں بچتا۔
تازہ ترین