• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن، سابق ٹی وی میزبان نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کُن ووٹ ڈالنا پڑا۔

تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔

نامزدگی کے بعد 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔

دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید