بھارت نے مہمان انگلش ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست سے دوچار کردیا۔
چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹ پر 165 رنز بنائے، جوز بٹلر 54 اور برینڈکارس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 2 وکٹ سے فاتح ٹھہری۔
بھارت کی طرف سے تلک ورما نے 72 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس دوران انہوں نے 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
بھارت نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 28 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔