بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جبکہ چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں 1، 1 نشست پر ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مد مقابل ہیں، 25 اضلاع میں 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔