• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال میں پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بدترین حالات سے دوچار بھارت کے لیے جہاں وزیراعظم عمران خان دُعاگو ہیں تو وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اس ضمن میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعا کریں۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ PakistanstandswithIndia کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔

چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے۔

تازہ ترین