وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اگلے چند دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا۔
ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہیں کی تو اگلے دو، چار دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا کی صورت حال کا روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے، پاکستان میں بھی وبائی مرض کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔