وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کورونا وائرس پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کو ان ذمے داریاں یاد دلوادیں۔
فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی پابندی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہری اور سول انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔