• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249: عمران خان اب بھی مقبول ترین شخصیت


کراچی کے حلقے این اے 249ء میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا، وہاں اب بھی عمران خان مقبول ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔

گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ نے حلقے کے 1200 سے 1400 رجسٹرڈ ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی خاطر خواہ پرفارمنس نہ ہونے کے باوجود عمران خان علاقے کی پسندیدہ اور مقبول ترین شخصیات قرار پائے ہیں۔


حلقے کی عوام سے کیے گئے 3 میں سے 2 سرویز میں وزیراعظم عمران خان جبکہ تیسرے میں نواز شریف علاقے کے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

کراچی میں 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں۔

علاقے میں تین سروے ہوئے جس میں سے دو سرویز میں لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان جبکہ تیسرے سروے میں نواز شریف کو سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت قرار دیا۔

اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان، اپسوس، اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 12 سو سے 14 سو سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا، تینوں سرویز 10 اپریل سے 20 اپریل 2021 کے درمیان کیے گئے۔

حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا۔

جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے لیڈر مصطفی کمال کو فیورٹ قرار دیا، 10 فیصد نے نواز شریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3 فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا۔

اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان 20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے، 16 فیصد نے نواز شریف اتنے ہی فیصد نے مصطفیٰ کمال کو اپنا پسندیدہ رہنما قرار دیا۔

حلقے کے 5 فیصد ووٹرز نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹو زرداری، 4 فیصد نے مریم نواز شریف، 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمن، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی، 1 فیصد نے سراج الحق، 1 فیصد نے آصف علی زرداری، 1 فیصد نے شہباز شریف، 1 فیصد نے سعد حسین رضوی جبکہ 18 فیصد نے کہا کے کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔

دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔

سروے کے مطابق 8 فیصد نے پی پی پی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری، 5 فیصد نے پرویز مشرف، 3 فیصد نے پی ایس پی کے مصطفی کمال، 3 فیصد نے جے یوآئی ف کے رہنما فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1 فیصد نے شہباز شریف، 1 فیصد نے آصف علی زرداری، 1 فیصد نے سراج الحق، جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا، سروے میں 22 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔

تازہ ترین