• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، رحمان ملک کا ایمرجنسی سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نےکورونا وائرس پر سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیاہے، بھارت کیطرح دیگر ممالک میں بھی تیسری لہر پھیلنے کاخطرہ،عمران خان کانفرنس کی تجویز دیں، رحمان ملک نے کہاکہ بلاشبہ کورونا جنوبی ایشیا میں اپنی خطرناک گرفت حاصل کر رہا ہے،قوی امکان ہے کہ بھارت کیطرح سارک کے دیگر ممالک میں بھی کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلی گی، سارک ممالک فوری طور پر کورونا وائرس پر ایمرجنسی اجلاس طلب کرے، وزیراعظم عمران خان پہل کریںاور سارک کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کریں، سارک ممالک کو فوری طور پر ایک کوڈ فنڈ اور مشترکہ طبی عملہ تشکیل دینا چاہئے،سارک ممالک ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہر قسم کے لاجسٹک سے بھرپور میڈیکل پول بنائیں۔

تازہ ترین