• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جنرل نے افغانستان سے انخلا کی شروعات کی تصدیق کردی

واشنگٹن (جنگ نیوز )افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر، جنرل سکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔افغانستان سے امریکی انخلا میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کے بعد بقیہ غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ،دوسری جانب امریکہ نے دو بی 52 طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیے، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردارجہاز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ افغانستان سے انخلا کرنے والے امریکی اور اتحادی فوجیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔امریکی دفاعی حکام نے جمعے کو بتایا کہ محکمہ دفاع نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردارجہاز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ منصوبے کے مطابق آئندہ ہفتوں میں افغانستان سے انخلا کرنے والے امریکی اور اتحادی فوجیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔دریں اثنا افغانستان میں بیرونی افواج کے کمانڈر، جنرل سکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔

تازہ ترین