• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں سے شہریوں کاجینا محال

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کے مختلف علاقہ جات میں آوارہ کتوں شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کا گھروں سے نکلنا بھی دشوار ہو چکاہے۔شہر بھر میں پھیلے ہوئے یہ آوارہ کتے گلیوں، چوراہوں اور سڑکوں پر سر عام گھومتے نظر آتے ہیں اور راہ چلتے شہریوں پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ساٹھ سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔انسانوں کے علاوہ ان آوارہ کتوں کے حملوں سے مویشی بھی محفوظ نہیں ہیں۔آریہ محلہ کے دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ یہ کتے دن اور رات گئے بکریوں پر حملہ کرتے ہیں انہیں شدید زخمی کر دیتے ہیں جس سے ہمارا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔بازاروں میں خریداری کی غرض سے جانے والی خواتین اور بچوں پر ان آوارہ کتوں کا شدید خوف طاری ہے۔یہ آوارہ کتے سائیکل اور موٹر سوئیکل سواروں پر بھی حملہ کرتے ہیں جس کے باعث دن میں کئی حادثات رونماء ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان آوارہ کتوں کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید خدشہ ہے۔راولپنڈی کے مختلف مقامات پر گلیوںاور محلوں میں کتے سرعام گھومتے ہیں جن کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت مردوں کا بھی گھروں سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ یہ کتے گھر کا دروازہ کھلا ملنے پر گھر کے اندر بھی داخل ہو جاتے ہیں اور حملہ کر دیتے ہیں۔ان آوارہ کتوں نے کئی معصوم بچوں پر بھی حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے۔راولپنڈی کے مختلف علاوہ جات جن میں گوالمنڈی،ٹیپو روڈ، چمن زار،کالج روڈ،نیا محلہ،آریہ محلہ،عثمان پورہ،فعاوہ چوک اور سٹی صدر روڈ شامل ہیں جن میں ان آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان آوارہ کتوں کو ان علاقہ جات سے نکالا جائے تاکہ شہری سکون سا سانس لے سکیں اورخواتین اور بچے بغیر کسی خوف ک بازاروں میں خریداری کے لیئے جا سکیں۔
تازہ ترین