• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر کے پھول کے بغیر میرا دن نہیں گزرتا، سارہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا اپنے شوہر، معروف گلوکار فلک شبیر کی پھول دینے کی عادت سے متعلق کہنا ہے کہ جس دن فلک پھول نہیں دیتے  اُن کا دن نہیں گزرتا۔

گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی خوبصورت جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کے سوشل میڈیا پر ہزاروں لاکھوں فالوورز ہیں جو اُن کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر سارہ خان کے پھول لیتے ہوئے اور فلک شبیر کی جانب سے اُنہیں پھول دیتے ہوئے کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں جنہیں دیکھ کر ہر مداح کی حسرت ہوتی ہے کہ اُنہیں بھی فلک شبیر جیسا جیون ساتھی ملے۔

فلک شبیر کی یہ عادت سارہ خان کو کیسی لگتی ہے، اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سارہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ’کہنے کو فلک شبیر انہیں صرف ایک پھول دیتے ہیں، دیکھا جائے تو اُس پھول کی زیادہ ویلیو نہیں ہوتی مگر اُن کے لیے وہ بہت اہمیت رکھتا ہے، وہ پھول اُن کا سارا دن اچھا بنا دیتا ہے اور اُن کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔‘


سارہ خان کا فلک شبیر کی جانب سے ملنے والے پھول سے متعلق مزید کہنا ہے کہ ’جس دن اُنہیں فلک پھول نہیں دیتے انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج کچھ نا مکمل سا ہے، دن میں کچھ کمی سی رہ گئی ہے۔‘

سارہ خان کا کہنا ہے کہ ’فلک شبیر کا اُن سے پیار جتانے کا یہ ایک طریقہ ہے،  فلک اسی طرح سے اُن سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔‘

تازہ ترین