• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی بدترین صورتحال سے نبردآزما بھارت کیلئے دعاگو ہوں: عاطف اسلم

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول گلوکار عاطف اسلم بھی کورونا کے باعث بھارت کی موجودہ صورتحال سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا کی شدت سے متاثرہ لوگوں کیلئے دعاگو ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ آپ دنیا کے کس کونے میں ہیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں اور محکمہ صحت پر بوجھ نہ بنیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’پاکستان اسٹینڈ وِد انڈیا‘ سمیت دیگر ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی وبا بےقابو ہوگئی ہے، بھارت میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین