• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے وار، طارق جمیل کا دعائیہ پیغام

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

طارق جمیل کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ وہ بھارت سمیت دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ انسانیت پر رحم فرمائے اور ہمیں اس وبائی بیماری سے نجات دلائے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں ’پرے فار انڈیا‘ اور ’پاکستان اسٹینڈ وِد انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی وبا بےقابو ہوگئی ہے، بھارت میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔


دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین