وزیرِداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نےایران کے ساتھ دو مزید سرحدی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایران کےساتھ کھولی جانےوالی سرحدی کراسنگز میں چوک آپ اورجلگی شامل ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟
ایک ہی گھر کے 3 افراد نیشنل گیمز ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیے۔
پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی، 113گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کر لی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جٹھکے محسوس کیے گئے۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے نے بھارت سے صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن کی جانب سے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے گئے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔
بھارت میں ہندو مذہبی رہنما پنڈت انیرودھ آچاریہ کے خلاف خواتین سے متعلق مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ کہنے پر قانونی کارروائی شروع ہو گئی۔
سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن رائو کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا۔ اس حوالے سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ اب انکی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔
امریکی بینک نے 1.25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دیدی، پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ اس فنانسنگ سے ریکوڈک میں کان کنی اور معدنیات کو سپورٹ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔