• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹھی کی پرستاروں سے کورونا کے دوران بھوکے لوگوں کی مدد کی اپیل

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے پیر کو انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں سے اپیل  کی ہے کہ وہ بھوک کے خلاف جنگ کرنے والے ادارے کو عطیات دیں۔

انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کے دوران خود کو بہتر محسوس نہیں کررہی ہیں اور دکھ میں مبتلا ہیں۔

شلپا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں عموماً ایسی معلومات شیئر کرتی ہوں کہ کس طرح آپ فٹ اور صحت مند رہنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں لیکن آج مجھے منڈے موٹیویشن کی ضرورت ہے اور یہ بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ میں خود کو بہتر محسوس نہیں کررہی ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ ہم میں سے کوئی بھی اس وقت بہتر نہیں ہے۔ ہم اس وقت ناقابل بیان تکلیف کا سامنا کررہے ہیں، اور یہ سب کچھ ہمارے ارد گرد ہورہا ہے اور ہم سب اس کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کررہے ہیں۔ 


ہم صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہی اپنے لوگوں کو نہیں کھو رہے ہیں بلکہ بھوک، آکسیجن کی کمی اور بروقت علاج نہ ملنے سے ایسا ہورہا ہے۔ 

اس ویڈیو میں ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی آواز بھرا کر گلوگیر ہوگئی۔ انھوں نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، پولیس، ڈاکٹرز سمیت سب کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھوکے لوگوں کے لیے دل کھول کر مدد کریں۔

تازہ ترین