اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘سرحدی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دوطرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا‘ عوام کی سہولت کیلئے جنوبی وزیرستان میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔