اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والوں کو نظرثانی کا ایک اور موقع دیتے ہیں، پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے،کچھ ساتھی جو علیحدہ ہوئےہیں انہیں جونظر ثانی کی اپیل کی اس پر قائم ہیں ان ساتھیوں کو اپنی غلطی کو تسلیم کرنی چاہیے وہ پیر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور جہانزیب جمالدینی ویڈیو لنک سے شریک ہوئے، اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلد سربراہی اجلاس بلایا جائے گا اور پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔