اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے آصف علی زرداری سے رابطوں کی تصدیق کر دی ہے۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک اخبار نویس نے ان سے جب سوال کیا کہ کیا آصف علی زرداری کے کسی نمائندے نے ان دنوں آپ سے ملاقات کی تھی اور ان کا کوئی پیغام آپ کو پہنچایا تھا تو مولانا فضل الرحمٰن نے معنی خیز مسکراہٹ سے کہا کہ۔
اس کا مطلب ہے کہ بات آپ تک بھی پہنچ گئی ہے جس پر تمام شرکاء نے زور دار قہقہہ لگایا۔