• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف نسلی عصبیت کا الزام عائد

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت کاالزام عائد کردیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری213صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف نسلی عصبیت اور ایذا رسانی کی پالیسیز پر عمل پیرا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرکے ان کی زمین پر قبضہ کرلیاہے جبکہ اسرائیل کےجرائم انسانیت کیخلاف ہیں۔

اسرائیل نے ہیومن رائٹس کے عائد کردہ الزامات کو مسترد کرتےہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ اسرائیل مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین