بھارتی اداکارہ حنا خان رمضان میں کام کے دوران عبادت کیلئے بھی وقت نکال لیتی ہیں اور وقت پر نماز کی ادائیگی کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان نے اپنے رمضان کے معمولات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے دوران بھی نماز کیلئے وقت ضرور نکالتی ہیں۔
حنا خان کا کہنا ہے کہ وہ اشاروں کے ساتھ بھی عبادات کرسکتی ہیں کیونکہ اسلام میں بھی اس کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو نماز کے لئے ایک خاص جگہ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب ہماری سہولت پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے والد کا 20 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو ا۔ حنا خان جو کام کے سلسلے میں کشمیر میں تھیں والد کے انتقال کی خبر سن کر ممبئی روانہ ہو گئیں۔ حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تھیں۔
اداکارہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کے حوالےسے چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں، ایک ایسا وقت بھی تھا جب حنا خان نے شکایت کی تھی کہ ان کے والد انہیں پیسے خرچ کرنے سے روکنے کیلئے ان کے کریڈٹ کارڈ ضبط کر لیتے تھے۔