• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ کوئٹہ متوقع، ذرائع

وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ کوئٹہ پر جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنر اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، دورہ بلوچستان میں عمران خان بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، افتتاحی تقاریب کوئٹہ میں ہوں گی۔

تازہ ترین