• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ حنا خان کورونا کی شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

بھارتی اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں، انھوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ بھی کرلیا ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس حوالے تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنا لی ہیں۔ 

اس حوالے سے حنا خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت چیلنجنگ وقت ہے، کیونکہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 

حنا خان نے لکھا کہ اپنے طبیب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، جبکہ تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنا لی ہیں۔ 

انھوں نے پچھلے کچھ دنوں میں خود سے ملنے والوں سے درخواست کی کہ وہ لوگ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔

حنا خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی بھی درخواست کی۔ 

تازہ ترین