کوئٹہ (پ ر )مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے رہنماء میر محمودخان بادینی نےتفتان رخشان ڈویژن کےٹرانسپورٹرزکےاجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہاہےکہ کوئٹہ تفتان روٹ کے دورویہ تعمیرسےمتعلق نہ حکومت سنجیدہ ہےاورنہ ہی علاقہ سےتعلق رکھنے عوامی نمائندے۔وہ صرف اخباری بیانات پر اکتفاءکیے ہوئےہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس کوئٹہ کراچی روڈکو دو رویہ کرنے کے حوالےسے اقدامات کی بات ہورہی ہے اسی طرح این چالیس تفتان انٹرنیشنل شاہراہ کو بھی دو رویہ کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں ۔لہذا وزیراعظم عمران خان چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیراعلیٰ جام کمال سمیت تمام وفاقی اور صوبائی حکمران اس حوالےسے اقدامات کریں ۔اور آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ میں اس کو شامل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے آباؤاجداد کے وقت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ این 40 تفتان روٹ کوجدید طرزپرتعمیر کیاجائے یہ کوری ڈور بھی وسط ایشیا مشرق وسطیٰ اور یورپ کولنک کرنےوالی شاہراہ ہے اور خشکی کا واحد راستہ رہاہے اس پرتوجہ دینےپر مستقبل میں یہ اور بہتر کوری ڈور ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ اگرہمارےمطالبے پر عمل درآمد نہیں کیاگیا توپھر ٹرانسپورٹرز رخشان ڈویژن کےعوام کیساتھ مل کربجٹ اجلاسوں اور انکے پی ایس ڈی پی کو آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دیکرمستردکریں گے۔