• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ ہی میری زندگی کی حقیقت ہے: عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو اپنی زندگی کی حقیقت قرار دے دیا۔

تیسری شادی کے حوالے سے خبروں کی زینت بننے والے عامر لیاقت نے ایسی تمام افواہوں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔


عامر لیاقت کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ان کی اور اہلیہ کی تصاویر پر مبنی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’یہی اصل حقیقت ہے، اور حقیقت صرف یہی ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تیسری شادی کے حوالے سے خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا اور  واضح کیا تھا کہ اُن کی صرف ایک شادی ہے جو طوبیٰ سے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ نامی ایک خاتون نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اس خبر نے عامر لیاقت کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔


گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی ہے۔

تازہ ترین