• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدیئے گئے

کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے  ضمنی انتخاب  میں پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر خلاف ورزی پرسزا سنا سکے گا، پولنگ اسٹیشن کے قریب لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اور شور  شرابے  پر  پابندی ہوگی۔

سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو پریزائڈنگ افسر 3 ماہ تک قید کی سزا سنا سکتا ہے، بیلٹ پیپر چھیننے، خراب کرنے یا لے جانے والے کو 6 ماہ قید اور 20 ہزار روپے نقد جرمانہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پریزائڈنگ افسر ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے والے کو 6 ماہ قید کی سزا دے سکتا ہے۔

 سید ندیم حیدر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر سے باہر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہوگا، پولنگ ایجنٹس بھی فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پریزائیڈنگ افسران کے علاوہ کسی کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین