• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر کرن جوہر اور ان کے شو کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

بھارتی ادکارہ کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اپنے شو میں مہمانوں کے ساتھ ’بدمعاشی‘ اور ’گپ شپ‘ کرنے کا الزام عائد کردیا۔ 

بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ بے باک خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ 

تاہم ایک مرتبہ پھر وہ اپنے ناقدین پر خوب برسیں، جن میں ان کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک کرن جوہر بھی شامل ہیں۔ 

انھوں نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکارہ سیمی گریوال کی بطور میزبان تعریف کی۔ 

کنگنا نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ جی ہاں! سیمی گریوال سیلیبریٹی کے اصل جوہر میں سے ہیں، وہ کسی مضمون کا مکمل خاکہ ہیں۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مخصوص انٹرویور کے بارے میں یہ باتیں نہیں کی جاسکتی جن کے انٹرویو صرف غنڈہ گردی اور گپ شپ پر مشتمل ہوں۔

تازہ ترین