• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیلئے اکٹھے ہونے والے فنڈ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کورونا کیلئے اکٹھے ہونے والے فنڈ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے،لوگوں کو ماسک پہنانے کیلئے بھی فوج بلانا پڑی جو سول سیٹ اپ کی ناکامی ہے،گزشتہ 14ماہ میں کورونا کی وبا سے نمٹنے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت نے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے،اربوں روپے کے کورونا فنڈز کا صرف 13فیصد مریضوں پر استعمال ہوا ،باقی رقم حکومتی اخراجات کی نذر ہو گئی، بیرون اور اندرون ملک سے اکٹھے ہونے والے کورونا فنڈ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، لوگوں کو ماسک پہنانے کیلئے بھی فوج بلانا پڑی جو کہ سول سیٹ اپ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت ہسپتال نشتر آباد پشاور میں کورونا سپیشل کیئر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 22کروڑ آبادی کیلئے 2 ہزار وینٹی لیٹرز ہیں، خدشہ ہے کہ مرض بڑھ گیا تو حکومت آکسیجن فراہمی کا ٹاسک بھی پورا نہیں کر سکے گی،۔

تازہ ترین