کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے خیال میں بشیرمیمن خود بھی مجھے معتبر گواہ کے طور پر محسوس نہیں ہوا۔ بشیر میمن ریہرسل کیا ہوا لگتا تھا نہ ہی وہ کوئی گواہ پیش کرسکے۔
بشیر میمن اتنی روانی کے ساتھ بھی بول نہیں سکے یقین کیا جائے۔ بشیر میمن سبق یاد کیا ہوا لگتا تھا الزامات میں کوئی وزن نہیں ہے۔الزامات پر ن لیگ کو عدالت جانا چاہئے کیونکہ اس بیان سے ان کا فائدہ ہے۔ جج ویڈیو سے متعلق بھی کہا تھا ٹیمپرنگ ثابت نہیں ہونی چاہئے۔ کیس ہوتا ہے بشیر میمن کس طرح سوالوں کے جواب دے گا۔