فرانس میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے افواج پاکستان کی کامیابی پر یوم تشکر منایا
فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ کے دوران افواج پاکستان اور پاک فوج کے شاہینوں کی بے مثال کارکردگی اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں یومِ تشکر منایا اس موقع پر وہاں ایک جشن کا سماں تھا۔