• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے بھی پیٹ کمنس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں کورونا کے مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خطیر رقم کا عطیہ کیا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنس نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ کی تھی۔


بریٹ لی نے پیٹ کمنس کو اس اقدام کو سراہتے ہوئے 41 لاکھ سے زائد کی رقم بھارت میں آکسیجن سلینڈرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بھارتی عوام سے انہیں دلی ہمدردی ہے، ایسے میں وہ ان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونےاور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی اپیل کی۔

آسٹریلوی کرکٹر نے دوسرے لوگوں کو بھی تلقین کی یہی وقت ہے کہ دوسروں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے اور کارِ خیر میں حصہ ڈالا جائے۔

تازہ ترین