کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 ضمنی انتخاب میں سرکاری وسائل کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دوران پولنگ دو سرکاری گاڑیاں حلقے میں پارٹی پرچم لگا کر گھومتی رہیں، دونوں گاڑیاں حکومت سندھ کی ملکیت ہیں۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ عمل الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پیرا 30 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔