• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک، 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 72 کارندے ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان رجیم کی 16 پوسٹیں تباہ جبکہ 7 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کا ایک ایمونیشن ڈپو، بٹالین ہیڈکوارٹر، سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ کیا ہے، 36 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کی گئی ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ شروع کردیا، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


قومی خبریں سے مزید