• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی کارروائیوں میں 72 افغان طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے، مشرف زیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی متعدد کارروائیوں میں 72 افغان طالبان جنگجو ہلاک، 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ 16 افغان طالبان چوکیاں تباہ اور 7 پر پاکستانی فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ، بٹالین اور سیکٹر ہیڈکوارٹرز تباہ ہوگئے، 36 سے زائد ٹینک، توپیں اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

مشرف زیدی نے کہا کہ الحمدللّٰہ کسی بھی پاکستانی چوکی پر قبضہ یا نقصان نہیں ہوا، کسی پاکستانی فوجی کی شہادت یا گرفتاری بھی نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان سے متعلق دعوے افغانستان میں موجود بھارتی پراکسیز کا پروپیگنڈا ہیں، ان شاء اللّٰہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید