اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جعلی اکاونٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پانچویں ریفرنس کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے ملزمان کو طلب کرلیا، جمعرات کو عدالت نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں آصف زرداری اورا سٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کردئیے،ریفرنس میں کہا گیا ہے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا،کلفٹن کراچی گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے سٹینوگرافر نے رقم دی، مشتاق کے اکاونٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کئےگئے،آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔