• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں’رادھے‘ کے ٹکٹ کی بکنگ کا آغاز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’رادھے‘ کے ٹکٹ بک کرنے کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے سنیما میں سلمان خان کی فلم دیکھنے کے لئے ٹکٹس کی بکنگ آج سے شروع ہوگئی ہے۔فلم 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔

گزشتہ پیر کو فلم کا گانا ریلیزکیا گیا تھا جسے 24 گھنٹے کےدوران ہی 3 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔جبکہ اس سے قبل فلم کے ٹریلر کو بھی کروڑوں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم ’رادھے‘ میں اداکار جیکی شروف، رندیپ ہودا اور اداکارہ دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین