• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنسو بھی دعا ہوتے ہیں جو ﷲ تک پہنچتے ہیں، ثروت گیلانی

پاکستان کی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ آنسو دعا بھی ہوتے ہیں، وہ ﷲ کے پاس پہنچ جاتے ہیں جب ہم بات نہیں کرسکتے۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے پیغام میں لکھا کہ اس خوبصورت مہینے میں ہماری تمام دعائیں قبول ہوں، آمین۔


ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے پیغام جاری کیا کہ دن کے اختتام پر میں اس چیز کی شکرگزار ہوں کہ مجھ پر ہونے والی مہربانیاں پریشانی سے زیادہ ہیں۔

ثروت گیلانی کی پوسٹ کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

تازہ ترین